رسائی کے لنکس

چین: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی اطلاع


چین: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی اطلاع
چین: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی اطلاع

اس سے قبل عینی شاہدین نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی پولیس نے سیچوان میں ہونے والے مظاہروں پر بھی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چھ مظاہرین ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے

ایک جلاوطن تبتی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ہونے والے ایک مظاہرے پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

'انٹرنیشنل کیمپین فار تبت' کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو ابا نامی ضلع میں اس وقت پیش آیا جب مظاہرین نے پولیس کو احتجاج میں شریک ایک نوجوان کو حراست میں لینے سے روکنے کی کوشش کی جس نے تبت کی حمایت میں کتبہ اٹھا رکھا تھا۔

گو کہ واقعہ کی آزادی ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں لیکن اگر اس کی تصدیق ہوگئی تو یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہوگا۔

اس سے قبل عینی شاہدین نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی پولیس نے سیچوان ہی کے دو مختلف شہروں میں ہونے والے الگ الگ مظاہروں پر پیر اور منگل کو فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں چھ مظاہرین ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ سیچوان میں بڑی تعداد میں تبتی نژاد افراد مقیم ہیں۔

گزشتہ روز تبت کے جلاوطن سیاسی رہنما لوب سانگ سانگے نے چین میں پیش آنے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے خلاف بین الاقوامی برادری سے آئندہ ماہ 'احتجاجی رت جگا' کرنے کی اپیل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG