رسائی کے لنکس

چین: ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو رہائشی حقوق دینے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رجسٹریشن کا پرمٹ "ہوکاؤ'' شادی کرنے، بنک اکاؤنٹ کھولنے، طبی انشورنس کے حصول اور بنیادی تعلیم تک رسائی کے لیے ضروری ہے۔

چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنے غیر اندراج شدہ شہریوں کو کنبوں کی رجسٹریشن کا پرمٹ جاری کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ طبی انشورنس کی سہولت کی فراہمی میں بھی زیادہ بہتری لائے جاے گی۔

حکومت کی طرف سے یہ اقدام بظاہر اس نظام کو اور بہتر کرنا ہے جسے اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ وہ ان لوگوں کے (مسائل حل کرنے کے) لیے ناکام ہو گیا ہے جو اس کے زیادہ حقدار ہیں ۔

حکومت کی طرف سے کنبوں کی رجسٹریشن کا عمل یا "ہوکاؤ" تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ افراد کو اسکول کی تعلیم، صحت کی سہولت جسے بنیادی حقوق کی فراہمی کا راستہ کھول دے گا۔ رجسٹریشن کا پرمٹ "ہوکاؤ'' شادی کرنے، بنک اکاؤنٹ کھولنے، طبی انشورنس کے حصول ا ور بنیادی تعلیم تک رسائی کے لیے ضروری ہے۔

تاہم لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس بنا پر اس پرمٹ سے محروم رہی کہ ان کی پیدائش چین کی ایک بچے کی سخت گیر پالیسی کی خلاف ورزی میں ہوئی یا وہ یتیم تھے یا ان کا کوئی گھر بار نہیں تھا۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شینخوا کا کہنا ہے کہ چین نے شہروں اور دیہاتوں میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے دو مختلف طبی انشورنس کی سہولتوں کو ضم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد مساویانہ طور پر صحت کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

چین کے دیہاتوں میں مقیم افراد کو فراہم کی جانے والی بنیادی صحت کی سہولت شہروں میں خاص طور پر سرطان جیسی بڑی بیماریوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

چین کی حکمران کمیونسٹ جماعت نے اکتوبر میں خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی میں اصلاحات کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا جس کا مقصد چین کی معیشت پر (بڑی عمر) کی آبادی کے دباؤ کو کم کرنا تھا۔

XS
SM
MD
LG