رسائی کے لنکس

چین کے مشرقی صوبوں میں طاقتور سمندری طوفان کی آمد


طوفان کے باعث اٹھنے والی لہریں
طوفان کے باعث اٹھنے والی لہریں

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’شینخوا‘ کے مطابق ہفتہ کو سمندری طوفان ’چن ہوم‘ کے ساحل سے ٹکرانے سے پہلے چین کے مشرقی صوبے زیجیانگ سے آٹھ لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

چین کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان 1949 کے بعد زیجیانگ کی تاریخ کا سب سے طاقتور طوفان ثابت ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے اس سے چین کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے، جن میں تجارتی مرکز شنگھائی اور زیجیانگ کے علاوہ مشرقی صوبے آنہوئی، فیوجین، اور جیانگسو بھی شامل ہیں۔

مقامی حکام کے حوالے سے ’شینخوا‘ نے کہا کہ سکول بند اور پروازیں اور ریل گاڑیاں معطل ہونے کے علاوہ 29,000 بحری جہاز واپس بندگاہ پہنچ گئے ہیں۔

سال کے اس حصے میں بحیرہ جنوبی چین میں سمندری طوفان آنا عام بات ہے۔

رواں ہفتے ہی سمندری طوفان لنفا جنوب مشرقی ایشیا کے جزائر پر آہستگی سے گزرتا ہوا چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ پہنچا تھا۔

جنوبی جاپان سے گزرنے کے بعد جمعہ کو شدید بارشوں اور تیز آندھی کے ساتھ ایک طاقتور طوفان چین کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا تھا۔

چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے جمعہ کی صبح ’چن ہوم‘ سمندری طوفان کی فیوجین اور زیجیانگ صوبوں سے ٹکرانے سے قبل سب سے انتہائی درجے کا انتباہ جاری کیا جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کو وہاں سے نکال لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG