رسائی کے لنکس

چین: امریکی گاڑیوں کی درآمد پہ اضافی محصولات کا دفاع


چین: امریکی گاڑیوں کی درآمد پہ اضافی محصولات کا دفاع
چین: امریکی گاڑیوں کی درآمد پہ اضافی محصولات کا دفاع

’ یہ فیصلہ 'پروٹیکشن ازم' کی ضمن میں نہیں آتا اور اگر کسی ملک کو اس پر اعتراض ہے تو اسے 'ڈبلیو ٹی او' سے رجوع کرنا چاہیئے‘

چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی بعض مخصوص کاروں پر عائد محصولات میں اضافے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

جنیوا میں جاری عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے وزیرِ تجارت چین ڈیمنگ نے درآمدی گاڑیوں پر عائد محصولات کو معمول کا تجارتی اقدام قرار دیا۔

چینی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا یہ فیصلہ 'پروٹیکشن ازم' کی ضمن میں نہیں آتا اور اگر کسی ملک کو اس پر اعتراض ہے تو اسے 'ڈبلیو ٹی او' سے رجوع کرنا چاہیئے۔

فیصلے کی رو سے امریکہ سے چین درآمد کی جانے والی ڈھائی لیٹر یا اس سے زیادہ طاقت کے انجن کی تمام گاڑیوں پر عائد محصولات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

چینی حکومت کے اس فیصلے کی زد میں امریکی موٹر ساز کمپنیوں 'جنرل موٹرز'، 'کرائسلر' اور 'بی ایم ڈبلیو' کی بنائی ہوئی گاڑیاں آئیں گی۔

XS
SM
MD
LG