رسائی کے لنکس

چین اور امریکہ مشترکہ مفادات پر توجہ مرکوز کریں: لی کی چیانگ


چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ (فائل فوٹو)
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ (فائل فوٹو)

چین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو مل کر کام کرتے ہیں ان کے کچھ اختلافات بھی ہوتے ہیں مگر ان کے تعلقات میں بہتری باعزت اقدامات کے ذریعے لائی جا سکتی ہے۔

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ مفادات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔

انھوں نے کہا کہ وہ ممالک جو مل کر کام کرتے ہیں ان کے کچھ اختلافات بھی ہوتے ہیں مگر ان کے تعلقات میں بہتری اقدامات کے ذریعے لائی جا سکتی ہے۔

’’یہ ایک حقیقت ہے کہ تعاون کے عمل میں کچھ رکاوٹیں ہیں اور یہی مشکل ہے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا خیال رکھتے ہیں تو (بہتری ممکن ہے)۔‘‘

مسٹر لی کا یہ بیان چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے اجلاس کے اختتام کے بعد سامنے آیا۔

چین کے تمام صوبوں سے تقریباً تین ہزار مندوبین این پی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جہاں پر باضابطہ طور پر حکمران کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے پالیسیوں کی منظوری دی جاتی ہے۔

امریکہ اور چین دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور باہمی تجارت کا سالانہ حجم 520 ارب ڈالرز ہے۔
XS
SM
MD
LG