رسائی کے لنکس

چینی طیارے کی ’خطرناک قلابازی‘ پر امریکہ کا احتجاج


امریکی نیوی کا پی ایٹ (فائل فوٹو)

امریکی نیوی کا پی ایٹ (فائل فوٹو)

پینٹاگون کے ترجمان ریئیر ایڈمرل جان کربے نے کہا ہے کہ چینی طیارہ 10 میٹر کے فاصلے سے امریکی جہاز کے قریب سے گزرے۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ایک چینی لڑاکا طیارے نے چینی سمندری کنارے پر امریکی جیٹ کے سامنے ’خطرناک پرواز‘ کی۔

پینٹاگون کے ترجمان ریئیر ایڈمرل جان کربے نے کہا ہے کہ چینی طیارہ 10 میٹر کے فاصلے سے امریکی جہاز کے قریب سے گزرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز نے امریکی پی ایٹ کے پاس سے گزرتے ہوئے قلابازیاں لگائیں۔

’’چینی جہاز پی ایٹ کے اگلے حصے سے 90 درجے کے زاویے سے آکر مڑا۔ ہمارا ماننا ہے کہ وہ ہمیں اپنے ہتھیار دکھانا چاہتا تھا۔ اس کے بعد پی ایٹ کے اوپر اور ساتھ سے گزرتے ہوئے 20 فٹ کے فاصلے پر قلابازیاں لگائیں۔‘‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ منگل کو بین الاقوامی سمندری حدود میں ہینان جزیرے سے 200 کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔

امریکہ نے چین سے اس واقعے پر احتجاج بھی کیا ہے۔

کربے کا کہنا تھا کہ امریکی لڑاکا طیارہ معمول کی گشت پر تھا۔

’’اس غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ حرکت پر ہم نے چین سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا جس سے نا صرف تحفظ اور عملے کی جان کے لیے خطرات پیدا ہوتے ہیں بلکہ یہ عالمی قانون سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔‘‘

XS
SM
MD
LG