رسائی کے لنکس

چین کا امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کا مطالبہ


چین کا امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کا مطالبہ
چین کا امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کا مطالبہ

دو امریکی سفارت کاروں کے پیچنگ کے ایک خصوصی دورے کے بعد، چین نے جمعرات کے روز امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عملی قدم اُٹھائے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چِن کانگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو خلوص کے ساتھ چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر تائیوان اور تبّت کا ذکر کیا۔

حالیہ مہینوں میں واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما کی دلائى لاما سے ملاقات کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات میں کافی کھنچاؤ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ جیمز سٹائین برگ اور ایشیائى امور کے لیے وائٹ ہاؤس کے سینئر مُشیرجیفری بیڈر نے چین میں تین دن تک عہدے داروں کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ وہ دونوں جمعرات کے روز چین سے جاپان روانہ ہوگئے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کو بے لاگ اور مفصّل قرار دیا ہے۔

امریکی عہدے داروں نے اُن مذاکرات کے بارے کچھ نہیں بتایا۔

XS
SM
MD
LG