رسائی کے لنکس

چین: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابی رپورٹ


چین: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابی رپورٹ

چین: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابی رپورٹ

واشنگٹن کی جانب سے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ میں بیجنگ کی صورت حال کے تجزیے کےجواب میں چین نے بھی امریکہ پر تنقید کی ہے۔

چین کی سٹیٹ کونسل نے جمعے کے روز ایک رپورٹ جاری کی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ امریکہ کا سب پرائم مارگیج بحران، عالمی اقتصادی کساد بازاری کا باعث بنا تھا۔

رپورٹ میں امریکہ پر نسلی برابری ، ذاتی تحفظ اور سیاسی اور اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں شہریوں کے حقوق محدود کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نےدنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق جمعرات کو جاری ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں چین پر انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے پچھلے سال زیادہ تعداد میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کیا۔ رپورٹ میں چین کی کمیونسٹ حکومت پر تبت اور سنکیانگ صوبے میں ثقافتی اور مذہبی جبر کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG