رسائی کے لنکس

چین: خرابی صحت کی افواہوں کےبعد نائب صدر کی عوامی تقریب میں شرکت

  • واشنگٹن

چین کے نائب صدر شی جن پنگ

چین کے نائب صدر شی جن پنگ

میڈیا کی تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نےہفتے کی صبح چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی میں سائنس کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔

چین کے نائب صدر شی جن پنگ اپنی صحت کے بارے میں افواہوں کے بعد گذشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔

میڈیا کی تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نےہفتے کی صبح چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی میں سائنس کا قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔

اس بارے میں مزید کوئی تفصل جاری نہیں کی گئی۔

چین کے نائب صدرنے یکم ستمبر کے بعد سے کئی غیر ملکی عہدے داروں سے اپنی طے شدہ ملاقاتیں، جن میں امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن بھی شامل ہیں، نہیں کررہے تھے ۔جس سے یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ یا تو انہیں معمولی نوعیت کا دل کا دورہ پڑا ہے، یا سٹروک ہوا ہے یا پھر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں کوئی تکلیف ہوگئی ہے۔

توقع کی جاری ہے کہ مسٹر شی اس سال کے آخر میں پارٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیں گے اوراگلے سال وہ ملک کے نئے صدر بن جائیں گے جس سے چین میں قیادت نئی نسل کو منتقل ہوجائے گی۔

اس سے قبل انہیں بیجنگ کمیونسٹ پارٹی اسکول کے موسم خزاں کی کلاسوں کے افتتاح کے موقع پر دیکھا گیاتھا۔

چین کے نائب صدر کی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر عہدے دار بدستور خاموش ہیں۔
XS
SM
MD
LG