رسائی کے لنکس

ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے، چین شامل نہیں


وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ فہرست کے مطابق، اِس میں امریکہ کے روایتی اتحادی، یہاں تک کہ روس بھی شامل ہے۔ اب تک کُل 16 عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کو اس بات کا تجسس ہے کہ اِن میں ایک ملک غائب ہے: وہ ہے چین

جنوری میں عہدہٴ صدارت سنبھالنے کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک درجن سے زائد عالمی رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ فہرست کے مطابق، اِس میں امریکہ کے روایتی اتحادی، یہاں تک کہ روس بھی شامل ہے۔ اب تک کُل 16 عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کو اس بات کا تجسس ہے کہ اِن میں ایک ملک غائب ہے: وہ ہے چین۔

اور یہ کہ چین پر نگاہ رکھنے والے حیران ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ لیکن، وہ یہ بھی پوچھتے ہیں کہ وہ اپنے چینی ہم منصب، شی جن پنگ کے ساتھ کب بات کریں گے۔

عہدے پر فائر ہونے سے لے کر اب تک، ٹرمپ کا زیادہ تر دھیان داخلی امور اور قومی سلامتی پر لگا ہوا ہے۔ اور تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اُن کا امریکہ کو اولیت دینے کا عہد اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ روزگار کے مواقع امریکہ واپس لائیں، نا کہ اُن سے بات کریں جس ملک پر یہ مواقع چرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

امریکی صدر کی انتخابی مہم کا وعدہ کہ روزگار کے مواقع امریکہ واپس لائے جائیں گے، نہ صرف چین کے مفادات سے ٹکراتا ہے بلکہ اُن کی انتظامیہ کے بیانات، جنھیں چین اپنے ’’اہم ترین مفادات‘‘ قرار دیتا ہے، جیسا کہ جنوبی بحیرہٴ چین کا تنازعہ، یا تائیوان کے صدر، سائی اِنگ وین سے گفتگو کا فیصلہ، جس سے چین میں تشویش ہے۔

او ئی سن، سنگاپور میں بین الاقوامی مطالعے کے راجراتنم اسکول کے سینئر فیلو ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’مسٹر ٹرمپ کے خیال میں وہ مختلف پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، کئی معاملات میں تضادات ہیں، جس کے بعد ہی وہ (چین) کے صدر، شی سے کوئی معنی خیز گفتگو کر سکیں گے‘‘۔

وونگ مِنگ سیان، تائیوان میں ’گریجوئیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز‘ میں پروفیسر ہیں۔ وہ کہتے ہیں تاخیر کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ چین ٹرمپ کے ریڈار پر نہیں ہے۔

وونگ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کے ضمن میں یہ محض ایک معاملہ نہیں ہے۔ جب معاملہ امریکہ چین تعلقات کا ہو، کئی مسائل سامنے آتے ہیں، جس میں چین کا سکہ، تجارتی خسارہ، سائبر سکیورٹی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG