رسائی کے لنکس

بیجنگ سمیت شمالی چین سخت سردی کی لپیٹ میں


بیجنگ سمیت شمالی چین سخت سردی کی لپیٹ میں
بیجنگ سمیت شمالی چین سخت سردی کی لپیٹ میں


چین کے داراالحکومت پیچنگ میں اتوار کے روز شدید برف باری کے طوفان کے باعث ٹریفک کا نظام در ہم برہم ہوگیا اور شہر کے ہوائی اڈے پر ہزاروں لوگ پھنس کر رہ گئے۔

پیچنگ کی موسمیات کی سروس نے کہا ہے کہ برف باری کے پیر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے منفی 16 سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے۔

شدید برف باری کی وجہ سے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر 90 فیصد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا یا اُن میں تاخیر ہوئى۔ شمالی چین میں دوسرے ہوائى اڈوں پر بھی آنے اور جانےوالی پروازوں کو اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔

پچھلے چند برسوں کے دوران پیچنگ میں بہت کم برف پڑی تھی، لیکن اس بار موسمِ سرما میں وہاں پہلے ہی کئى بڑے برفانی طوفان آچکے ہیں۔ اوران میں ایک ایسا طوفان بھی شامل ہے، جو ایک طویل خشک سالی کو ختم کرنے کے لیے مصنوعی طریقے سے لایا گیا تھا۔

تھئین جِن، اندرونی منگولیا اور ہوپئے کے صوبے سمیت پورا شمالی چین برف باری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ مزید ایک ہفتے تک ایسا ہی موسم رہے گا۔

XS
SM
MD
LG