رسائی کے لنکس

چین معاشی اصلاحات کرے، ورلڈ بینک


چین معاشی اصلاحات کرے، ورلڈ بینک
چین معاشی اصلاحات کرے، ورلڈ بینک

عالمی بینک کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین کی معاشی ترقی کی پائیداری کے لیے ضروری ہے کہ چینی حکومت اپنی معیشت کو آزادانہ خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

چینی معیشت کے صورتِ حال کے بارے میں عالمی بینک اور چینی ماہرین کی مشترکہ تحقیق پر مبنی رپورٹ بینک کے سربراہ رابرٹ زوئیلک نے پیر کو جاری کی۔

اس ضمن میں بیجنگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زوئیلک کا کہنا تھا کہ رپورٹ کو چین کی اعلیٰ قیادت بشمول نائب صدر ژی جن پنگ کی مکمل حمایت حاصل ہے جن کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں ملک کی سربراہی سنبھالیں گے۔

عالمی بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے جہاں اس میں سرکاری کمپنیوں کے مرکزی کردار کو کم کرکے نجی کمپنیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

رپورٹ میں چینی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اچھی ملازمتوں کے حصول کے لیے شہروں کی جانب نقل مکانی کرنے والے افراد اور ان کاشت کاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے جن کی زمینوں کو سرکاری عمل داری میں لیے جانے کا خدشہ ہے۔

XS
SM
MD
LG