رسائی کے لنکس

صدر زی جن پنگ ، کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی قائد بن گئے


بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں صدر زی جن پنگ کا پوسٹر۔ 25 اکتوبر 2016
بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں صدر زی جن پنگ کا پوسٹر۔ 25 اکتوبر 2016

صدر زی جن پنگ کو اب کمیونسٹ پارٹی میں وہی مقام و مرتبہ حاصل ہوگیا ہے جو ماضی میں ماؤ زے تنگ اور ڈنگ شیاؤپنگ کو حاصل تھا۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ملک کے صدر زی جن پنگ کو مرکزی قائد کے درجے پر فائز کرکے چین کے اہم ترین راہنماؤں ماؤزے تنگ اور ڈنگ شاؤپنگ کے مساوی حیثیت دے دی ہے۔

بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کی چار روزہ کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے ایک طویل اعلامیے میں تمام ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ کامریڈ زی جن پنگ کی مرکزی قائد کی حیثیت کی قیادت میں متحد ہوجائیں۔

اعلامیے میں اجتماعي قیادت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نظام کی لازمی طور پر پیروی کی جائے اور کسی بھی صورت حال میں اور کسی بھی وجہ سے کسی تنظیم یا فرد کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے۔

پارٹی کے مرکزی راہنما کے طور پر زی جن پنگ کی تعنیاتی ، ان کی کئی دہائیوں میں ملک کے سب سے طاقت ور راہنما کی علامت کا مظہر ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 2012 میں صدر زی کی پارٹی لیڈر کے طور پر تعیناتی کے بعد سے انہوں نے سیاسی کنٹرول کو مرکزیت دینے، قوت کو مجتمع کرنے، اور پارٹی کے دس لاکھ سے زیادہ ارکان کو بدعنوانی کے الزامات پر سزا دینے کے لیےان تھک کام کیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ صدر زی جن پنگ ملک کے قائدکے طور پر 10 سال کی روایتی مدت پوری کرنے بعد اگلی مدت حاصل کرنے کی خواہش کرسکتے ہیں جس کے ذریعے وہ غیر معینہ مدت تک پارٹی کے قائد رہ سکتے ہیں اور اپنی اس حیثیت میں وہ زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل کرسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG