رسائی کے لنکس

چین:بوژلائی کی درخواست ضمانت مسترد


بوژلائی
بوژلائی

بو کو رشوت لینے، خوردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گزشتہ ماہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

چین کی ایک عدالت نے ایک اہم سابق سیاستدان بوژلائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

جمعہ کو صوبہ شنڈونگ کی اعلیٰ عدلیہ نے اس درخواست پر فیصلہ سنایا۔

بو کو رشوت لینے، خوردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گزشتہ ماہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انھوں نے بعض غلطیوں کا اعتراف کیا تھا مگر خود پر لگائے گئے متعدد الزامات سے انکار کیا۔

اس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے سے قبل بو چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی کمیٹی میں شامل تھے۔

انھیں چونگکنگ شہر میں پارٹی کی قیادت سے گزشتہ سال اس وقت ہٹادیا گیا جب پولیس کے ایک سابق سربراہ فرار ہوکر امریکی قونصلیٹ میں پناہ لی۔ اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ بو کی اہلیہ 2011ء میں ہونے والے ایک برطانوی کاروباری شخصیت کے قتل میں ملوث ہیں۔

بوژلائی کی اہلیہ گو کائیلائی کو ایک مالی معاملے نیئل ہیووڈ کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد معطل ہونے کی وجہ سے اس سزا کو عمر قید تصور کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG