رسائی کے لنکس

چین: سنکیانگ بلوؤں کے سلسلے میں مزید چار افراد کو موت کی سزا


چین: سنکیانگ بلوؤں کے سلسلے میں مزید چار افراد کو موت کی سزا
چین: سنکیانگ بلوؤں کے سلسلے میں مزید چار افراد کو موت کی سزا


چین میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ سنکیانگ کے علاقے میں ایک عدالت نے چار افراد کو جولائی کو مہلک بلوؤں میں ان کے عمل دخل کی بنا پر سزائے موت سنائی ہے۔

یہ فیصلہ پیر کے روز علاقائی دارلحکومت ارومچی کی ایک عدالت نے سنایا جہاں تشدد کا وہ واقعہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں ایغور مسلم اقلیت نے چین کی نسلی اکثریت ہان کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔ ان بلوؤں میں تقریباً 200 افراد ہلاک اور 1600 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ ایک اور مدعاعلیہ کو دو سال کی معافی کے ساتھ موت کی سزا اور آٹھ دوسرے افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد بلوؤں کے سلسلے میں موت کی سزا پانے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ سزا پانے والوں میں سے نو افراد کی سزاپر پہلے ہی عمل درآمد ہوچکاہے۔

XS
SM
MD
LG