رسائی کے لنکس

چین میں ایک اور سابق سیاستدان کے خلاف تحقیقات: رپورٹ


70 سالہ ہویو 2007ء سے 2012ء تک چین کی اعلی حکومت باڈی 'پولیٹبورو اسٹنڈنگ کمیٹی' کے رکن رہنے کے علاوہ چین کے عدالتی نظام کی نگرانی بھی کرتے تھے۔

ہانگ کانگ کے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ چین نے اپنے ایک سابق سیاستدان ہویو یونگکانگ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ یہ سیاستدان گزشتہ سال تک ملک کے اعلی ترین رہنمائوں میں شامل تھے۔

دی ساؤتھ چائنا مارننگ" نے جمعہ کو یہ خبر چین کی کمیونسٹ پارٹی کی "اس تحقیقات کے بارے میں سوچ رکھنے والی قیادت" کے ایک ذرائع کے حوالے سے دی۔

70 سالہ ہویو 2007ء سے 2012ء تک چین کی اعلی حکومتی کمیٹی 'پولیٹبورو اسٹنڈنگ کمیٹی' کے رکن رہنے کے علاوہ چین کے عدالتی نظام کی نگرانی بھی کرتے تھے۔

چین کی حکومت نے اس تحقیقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ کئی دہائیوں میں پہلا موقع ہو گا جب چین کی قائمہ کمیٹی کے کسی موجودہ یا سابق رکن کے خلاف مالیاتی جرائم کی تحقیقات ہوں گی۔

ہویو پولیٹبورو کے ایک اور سابق ممبر بوژلائی کے بھی قریبی ساتھی ہیں جنہیں ان دنوں خوردبرد، رشوت لینے اور اپنے اختیارات کے غلط استعمال کے ایک مقدمے کا سامنا ہے۔
XS
SM
MD
LG