رسائی کے لنکس

امریکہ: دو قدیم چینی مجسمے چوری


امریکہ: دو قدیم چینی مجسمے چوری
امریکہ: دو قدیم چینی مجسمے چوری

امریکی ریاست کنیک ٹیکٹ کے حکام ایک ذاتی ذخیرے سے دو قدیم چینی فن پاروں کے چوری ہوجانے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

دونوں فن پارے ریاست کے متمول ساحلی قصبہ ویسٹ پورٹ کے ایک نامعلوم مقام پر محفوظ کیے گئے تھے۔ فن پاروں کی قیمت کا تخمینہ آٹھ لاکھ ڈالر فی کس لگایا گیا ہے۔

مجسمے 800 سے 1000 سال قدیم بتائے جاتے ہیں اور ان کا تعلق چین کی تانگ شاہی سلسلہ سے ہے۔ مجسموں میں بدھوں کے روحانی پیشوا گوتم بدھ کے 18 حقیقی پیرو کاروں، جنہیں لوہان کہا جاتا ہے، کی عکاسی کی گئی ہے۔

ویسٹ پورٹ کا محکمہ پولیس امریکی تحقیقاتی ادارہ 'ایف بی آئی' کی مدد سے مجسموں کی چوری کی تحقیقات کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG