رسائی کے لنکس

چین: مریضوں کی موجودگی کے باوجود اسپتال منہدم کرنے کی تحقیقات


بتایا جاتا ہے کہ اِس واقعے میں ہلاک ہونے والے اور اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی لاشیں سب ملبے کا ڈھیر بن گئے، جنھیں مٹی تلے دفن کر دیا گیا

چین کے حکام اُس رپورٹ کی چھان بین کر رہے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسپتال کو 'بُلڈوز' کیا گیا، جب اُس کے اندر مریض اور ڈاکٹر ابھی موجود تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اِس واقعے میں ہلاک ہونے والے اور اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی لاشیں سب ملبے کا ڈھیر بن گئے، جنھیں مٹی تلے دفن کر دیا گیا۔

یہ واقعہ جمعرات کو وسطی صوبہ ہُنان میں پیش آیا، جس پر غم و غصہ پھیل چکا ہے، لوگ حیران ہیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؛ اور یہ کہ اسپتال کے اہل کاروں کے کسی پیشگی انتباہ کے بغیر یہ کیسے ممکن ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس واقعے میں اسپتال کے تین کارکن زخمی بھی ہوئے۔

ایک مقامی اسپتال نے یہ بھی خبر دی ہے کہ مردہ خانے میں پڑی چھ لاشیں بھی ملبے کا حصہ بن گئیں؛ جب کہ 600000 ڈالر مالیت کے طبی آلات بھی ضائع ہوگئے۔

چین کے اخباری نمائندوں کی کھینچی گئی اور شائع شدہ تصاویر میں اسپتال کے کمرے دکھائے گئے ہیں، جہاں چھت پر لگے پنکھے ٹوٹ کر گر رہے ہیں، دیواروں کی اینٹیں گر رہی ہیں، ملبے کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور فرش پر وائر اور کیبل بکھری پڑی ہیں۔

مقامی حکام نے فرانسیسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی کو بتایا کہ تفتیش کار یہ پتا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آیا یہ واقع کیونکر سرزد ہوا۔ تاہم، معلوم ہونے کی صورت میں بھی اطلاعات کی اس تفصیل کا پیر تک اعلان متوقع نہیں۔

XS
SM
MD
LG