رسائی کے لنکس

چین: صدر ہوجن تاؤ کا زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ


چینی صدر ہوجن تاؤ نے اتوار کے روز مغربی چین کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کی۔

مسٹر ہو نے اس قدرتی آفت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنوبی امریکہ کے اپنے دورے کو مختصر کیا۔ وہ امدادی سرگرموں میں راہنمائی اور متاثرین سے ملاقات کے لیے شنگھائی صوبے کے علاقے یوشوکا دورہ کررہے ہیں جہاں بدھ کے روز 6.9 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی سنہوا نے اتوار کے روز کہا کہ سرکاری طورپر ہلاکتوں کی تعداد 1706 ہوگئی ہے۔

چینی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس زلزلے میں تقریباً 12 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن سینکڑوں لاپتا افراد کی تلاش کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوشو کاعلاقہ بلندی پرواقع ہے اور نقطہ انجماد کے درجہ حرارت کی وجہ سے امدادی کوششیں متاثر ہورہی ہیں۔

متاثرہ علاقے کی زیادہ تر آبادی تبتی باشندوں پر مشتمل ہے۔

ہفتے کے روز بودھ بھکشوؤں نے ہلاک ہونے والے سینکڑوں افراد کی آخری رسومات ادا کیں۔ ان کی روایات کے مطابق مرنے والوں کی نعشوں کو کرگسوں(گدھ) کی خوراک بننے کے لیے کھلی جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے۔

دو سال قبل قریبی صوبے سچوان میں7.9 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے لگ بھگ 90 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG