رسائی کے لنکس

بھارت چینی ٹیلی کام آلات کی درآمد پر پابندی نہ لگائے: چین


مواصلاتی آلات
مواصلاتی آلات

چین بھارت پر یہ زور دے رہاہے کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشنز کے آلات کی درآمد پر پابندیاں عائد نہ کرے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان یاؤ جیان نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ بھارت کو سرمایہ کاری کے لیے ایک منصفانہ اور شفاف ماحول قائم کرنا چاہیے اور اسے چینی کمپنیوں کے خلاف تعصبانہ برتاؤ نہیں کرناچاہیے۔

چین کی جانب سے یہ تبصرے ان خبروں کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزارت داخلہ ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارتی موبائل فون کمپنیوں اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں کو روک رہی ہے۔ بھارتی عہدے داروں کو خوف ہے کہ ٹیلی کام کے چینی آلات میں بدنیتی پر مبنی سافٹ ویر موجود ہوسکتے ہیں۔

چینی ترجمان یاؤ نے کہا کہ چین نے بھارتی کاروباروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک اچھا ماحول قائم کیاہے۔

بھارتی عہدے دار کئی بار کسی مخصوص ملک کے حوالے سے پابندی عائد کرنے سے انکار کرچکے ہیں ، لیکن ان کا یہ کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیوں کو ٹیلی کام آلات کی خرید سے پہلے لازمی طورپر سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنی چاہیے۔

XS
SM
MD
LG