رسائی کے لنکس

چین کے نائب صدر بنگلہ دیش کے دورے پر


چین کے نائب صدر زِی جِن پِنگ
چین کے نائب صدر زِی جِن پِنگ

چین کے نائب صدر زِی جِن پِنگ پیر کے دِن بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ اُن کے ڈھاکہ میں قیام کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم اقتصادی معاہدے پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

مار چ میں بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے چین کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ اِس موقع پر بھی دونوں ممالک کے درمیان تین اہم معاہدے ہوئے تھے۔ چینی نائب صدر کے ہمراہ ایک 35رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی ڈھاکہ آیا ہے۔

پچھلے سال شیخ حسینہ کی قیادت میں عوامی لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے زِی جِن پِنگ پہلے چینی رہنما ہیں۔ حالانکہ چین نے بنگلہ دیش کی آزادی کے کئی برسوں کے بعد اُسے تسلیم کیا تھا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی رشتے اب بیحد مستحکم ہو چکے ہیں۔

گذشتہ چند برسوں میں بھارت کی بجائے چین بنگلہ دیش کا سب سے بڑا کاروباری ساجھے دار بن چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی باہمی تجارت کی مجموعی مالیت ساڑھے چار ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

پچھلے ماہ چین نے خیر سگالی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی 5000مصنوعات سے ڈیوٹی ہٹا دی تھی۔

XS
SM
MD
LG