رسائی کے لنکس

پاکستان میں ہیضے کے 99 مریضوں کی تصدیق


پاکستان میں ہیضے کے 99 مریضوں کی تصدیق
پاکستان میں ہیضے کے 99 مریضوں کی تصدیق

صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سال جن علاقوں میں سیلابوں کے باعث بڑی تباہی آئے تھی وہاں پاکستان کے اہل کاروں نےہیضہ کے99کیسز کی تصدیق کی ہے۔

صحت سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہیضہ کی بیماری جولائی کے اواخر سے ستمبر کے اواخر تک کی مدت کے دوران دیکھی گئی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کریمین کانگو ہمورہمک فیور کے 26کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں تین اموات واقع ہوئے ہیں، جب کہ لیبارٹری سے ڈینگی بخار کے 1500سے زائدمرض کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 15اموات واقع ہوئیں۔

جنیوا میں قائم ادارے نے کہا کہ کانگو اور ڈینگی بخار ہر سال لاحق ہونے والا مرض ہے ، جس کے کسی موسم میں زیادہ واقعات سامنے آنے ہیں۔ تاہم، صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں مرض واقعات میں تواتر اورزیادہ وسیع علاقےتک پھیلنے کے اعتبار سے پاکستان میں بڑھ چکے ہیں۔

مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث پاکستان کا پانچواں رقبہ قدرتی آفت کی زد میں آگیا تھا جو سے 1700افراد ہلاک اور تقریباً 20لاکھ متاثر ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG