رسائی کے لنکس

سینیٹ نے ٹرمپ کے سی آئی اے ڈائریکٹر کی توثیق کر دی


فائل: سی آئی اے کے نامزد ڈاریکٹر مائکل پومپیو

امریکی سینٹ نے پیر کو کارروائی جاری رکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل سیکورٹی ٹیم کے ایک اہم رکن، سی آئی اے کے ڈائریکٹر، ری پبلکن کانگرس مین مائکل پومپیو کی توثیق کر دی۔

اکثریتی ووٹ سے توثیق پانے والے پومپیو ڈیفنس سیکٹری جان میٹس اور ہوم لینڈ سیکورٹی سیکٹری جان کیلی کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

دونوں جماعتوں کے سینیٹروں نے ایوانِ زیریں کی انٹیلجنس کمیٹی میں پامپیو کی خدمات کو ان کی نامزدگی کی توثیق کرنے کی وجہ بتایا۔

"میرے ذہن میں سوائے مائک پومپیو کے کوئی اور ایسا رکنِ کانگریس نہیں آ رہا جس نے دنیا بھر کا اتنا سفر کیا ہو، سی آئی اے میں اتنا وقت گزارا ہو، جسے یہ پتا ہو کہ وہ کیا کرتے ہیں، وہ کیسے یہ کرتے ہیں، اور یہ کہ یہ سب امریکہ اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے کیوں اہم ہے۔" یہ کہنا تھا نارتھ کیرولینا کے ری پبلکن رچرڈ بر کا جو سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیرمین ہیں۔

ڈیموکرٹک سینٹر مارک وارنر نے کہا کہ "اگرچہ کانگریس مین پومپیو اور میں بہت سے مسائل پر ایک دوسرے سے متفق نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ سی آئی اے کے ایک موثر لیڈر ثابت ہوں گے۔" انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ یہ دہشت گردی کے ملزموں پر تشدد نہ کرنے کے قانون کی پیروی کریں گے۔

پومپیو نے تفتیش میں تشدد کے طریقے ختم کرنے پر اوباما انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن گزشتہ ہفتے توثیق کی سنوائی کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ برتاو میں وہ امریکی قوانین کی پیروی کریں گے۔

نامزد سیکٹری آف سٹیٹ مائک ٹلرسن سینٹ کی فارن ریلشنز کمیٹی میں توثیق کی سنوائی کے دوران گیارہ جنوری 2017
نامزد سیکٹری آف سٹیٹ مائک ٹلرسن سینٹ کی فارن ریلشنز کمیٹی میں توثیق کی سنوائی کے دوران گیارہ جنوری 2017

سیکٹری آف سٹیٹ ​کے لیے نامزد ریکس ٹلرسن کو تمام ری پبلکنز کی حمایت ملی جبکہ سینٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی جس میں ری پبلکنز کو ایک سیٹ کی برتری حاصل ہے وہاں ایک بھی ڈیموکریٹ نے ان کی حمایت نہیں کی۔ ان کی نامزدگی فیصلے کے حتمی ووٹ کے لیے اب پورے سینٹ کے سامنے بھیج دی گئی ہے جو کہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔

ایگزان موبل کے سی ای او کے طور پر ٹلرسن کا دور وجہِ اعتراض بنا ہے کہ آیا وہ امریکہ کے چوٹی کے سفارت کار کے لیے اچھا انتخاب ہیں یا نہیں۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG