رسائی کے لنکس

سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملہ کرنے والے کا آخری پیغام


اردن سے تعلق رکھنے والے ہمام خلیل ابوملال البلاوی، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرپل ایجنٹ تھے
اردن سے تعلق رکھنے والے ہمام خلیل ابوملال البلاوی، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرپل ایجنٹ تھے

پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل ”آج“نے ہفتے کے روزویڈیو فلم جاری کی ہے جس میں اردن سے تعلق رکھنے والے اُس خودکش بمبار کوپاکستانی طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے جس نے گذشتہ ماہ مشرقی افغان صوبے خوست میں امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے ایک اہم مرکز کے اندر داخل ہو کر دھماکا کیا تھا ۔

اگر چہ ویڈ یو فلم میں دکھائے جانے والے مناظر سے مقام یا تاریخ کا اندازہ نہیں ہوتا اور اس میں دیے گئے اپنے آخری پیغام میں خودکش بمبار ہمام خلیل ابو ملال البلاوی اس عزم کا اظہار کر رہا ہے کہ وہ پاکستانی طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کی مبینہ امریکی میزائل حملے میں ہلاکت کا بدلہ لے گا۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو خوست میں سی آئی اے کے زیر استعمال اڈے پرہونے والے خودکش حملے میں امریکی خفیہ ادارے کے سات اہل کار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے جب کہ مرنے والوں میں اس مرکزکی خاتون سربراہ بھی شامل تھیں ۔

آزاد ذرائع سے ویڈیوفلم کے اصلی ہونے کے بارے میں فوری طور پرتصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG