رسائی کے لنکس

پنجاب: فلم دیکھئے اور آئی ڈی پیز کی مدد کیجئے


پورے ملک کے باکس آفس کلیکشنز میں پنجاب کا حصہ 50 فیصد ہوتا ہے۔ لہذا، پنجاب داخلی طور پر بے دخل ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کی مالی معاونت میں پیش پیش ہوگا

پنجاب کے سنیما ہالز میں فلم دیکھنا، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کا ایک اچھا ذریعہ بن گیاہے۔ یہاں ہر فلم دیکھنے والا مدد کی غرض سے ایک ٹکٹ پر 20 روپے زائد ادا کر رہا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس طرح کچھ ہی عرصے بعد ایک بڑی رقم جمع ہوجائے گی جو بے گھر افرادکے لئے بہت کارگر ثابت ہوگی۔

اب سوال یہ ہے کہ صرف پنجاب میں ہی ایسا کیوں ہو رہا ہے۔۔۔تو اس کا سیدھا سادا سا جواب یہ ہے کہ پورے ملک کے باکس آفس کلیکشنز میں پنجاب کا حصہ 50 فیصد ہوتا ہے۔ لہذا، پنجاب نقل مکانی کرنے والے افراد (آئی ڈی پیز) کی مالی معاونت میں پیش پیش ہوگا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کا کریڈیٹ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور چیئرمین سینما اونرز ایسوسی ایشن، زوریز لاشاری کو جاتا ہے جنہوں نے بے گھر افراد کی مدد کے لئے اس خیال کو عملی جامہ پہنایا۔

پنجاب بھر کے فلم بین 30ستمبر تک سنیماگھر کے ہر ٹکٹ پر 20روپے زیادہ ادا کریں گے۔ پنجاب کی عوام کو مدد کرنے کے جذبے کے تحت ہی اضافی رقم کی ادائیگی پر کوئی اعتراض نہیں۔ اسی لئے، کہیں سے بھی اس کی مخالفت نہیں ہوئی۔

زوریز لاشاری کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ’سنگل اسکرین سینما ہوں یا ملٹی پلیکسز، ٹکٹ کی قیمت سب کے لئے بڑھائی گئی ہے۔ سینما انڈسٹری کی جانب سے آئی ڈی پیز کی مدد کا اعلان خود انڈسٹری کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ ’فلم ایگزیبیٹرز ان دنوں سلمان خان کی فلم ’کک‘ کی کھڑکی اور ریکارڈ توڑ کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ سلمان کی فلم کی غیر معمولی کامیابی سے ویران پڑے بہت سے سینما گھروں کی رونقیں اور گہما گہمی بحال ہوگئی ہے، اور لگتا یہی ہے کہ ان رونقوں میں آنے والے وقت میں مزید اضافہ ہوگا۔‘

XS
SM
MD
LG