رسائی کے لنکس

بھارت کو فتح کے لیے 261 رنز درکار


بھارت کو فتح کے لیے 261 رنز درکار

بھارت کو فتح کے لیے 261 رنز درکار

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھارت کو جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔

احمد آباد میں پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کے ابتدائی باز جلد ہی آؤٹ ہوگئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے مخالف باؤلروں کی کسی حد تک مزاحمت کی۔ رسل نے 18 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 40 جب کہ سیمی نے 17 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ سیموئیل 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے ونے کمار نے دو، متھن، یاددو اور ایشون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کو پانچ ایک روزہ میچوں میں پہلے ہی دو، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG