رسائی کے لنکس

چیلسی کلنٹن رشتہ ٴ ازدواج میں منسلک ہو گئیں


دنیا بھر سے سیاح اور نامہ نگار ہَڈ سن رِور کی خوبصورت وادی میں آن دمکے تھے، اِس امید کے ساتھ کہ اُنھیں اِس تقریب میں بلائے گئے مشہورو معروف شخصیتوں اور دیگر مہمانوں کی تصاویر کھینچنے کا موقع مل جائے گا

سابق دختر اول چیلسی کلنٹن نےنیو یارک کی ہڈسن نہر کےکنارے خصوصی قطعہٴ اراضی پر ہونے والی ایک شاندار تقریب میں طویل عرصےکے بوائے فرینڈ اور سرمایہ کار بینکر مارک میزوِنسکی سےشادی رچا لی ہے۔

30سالہ کلنٹن، ہفتے کے روزنیو یارک سٹی کے شمال میں واقع160کلومیٹر دور رائن بیک قصبے کی ایسٹر کورٹس کے علاقے میں 32برس کے میزوِنسکی سے رشتہ ٴ ازدواج سے منسلک ہو گئیں۔

دنیا بھر سے سیاح اور نامہ نگار ہَڈ سن رِور کی خوبصورت وادی میں آن دمکے تھے، اِس امید کے ساتھ کہ اُنھیں اِس تقریب میں بلائے گئے مشہورو معروف شخصیتوں اور دیگر مہمانوں کی تصاویر کھینچنے کا موقع مل جائے گا۔

چند معروف ہستیاں جو رائنص بیک میں دکھائی دیں اُن میں فلمی اسٹار شامل تھے جیسے ٹیڈ ڈینسن اور میری اسٹین برگن، فیشن ڈزائنر ویرا وینگ، اور میڈلین البرائٹ جو دلہن کے والد اور سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کے دوسرے دورِ اقتدار میں وزیرِ خارجہ رہ چکی ہیں۔ چیلسی کی والدہ، ہلری کلنٹن موجودہ امریکی وزیرِ خارجہ ہیں۔

میزوِنسکی، پین سلوانیا سے ایوانِ نمائندگان کی سابق رُکن مارجری مارگولیز میزوِنسکی اور آئووا کے ایڈ میزوِنسکی کے بیٹے ہیں۔

عروسی بندھن میں داخل ہونے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تفصیلات عام نہیں کیں تھیں، حالانکہ اِس قسم کی خبریں آرہی تھیں کہ تقریب میں 400سے 500افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شادی پر 30 لاکھ تا 50لاکھ لاکھ ڈالر کا خرچہ اُٹھے گا۔

ابلاغِ عامہ کی کیمروں کو تقریب کے کوریج کی اجازت نہیں تھی اور علاقے میں سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا، جس میں تقریب کے اوپر کے فضائی رقبے کو اتوار کی صبح تک پرواز کے لیے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ سکیورٹی کی غرض سے کچھ سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

جمعے کی شام مسٹر کلنٹن نے ریستوران جاتے ہوئے، رائین بیک پر اپنی جھلک دکھائی، لوگوں سے ہاتھ ملایا اور اپنے بہی خواہوں کے سوالات کے جواب دیے۔ وہ اور وزیر خارجہ کلنٹن کو بعد میں شادی کی تقریب کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہےکہ اُنھیں شادی میں مدعو نہیں کیا گیا، جو کوئی ایسی بات نہیں۔ جمعرات کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں مسٹر اوباما نے کہا کہ شادی میں دو صدور کا موجود ہونا مشکل معاملہ ہوتا۔

XS
SM
MD
LG