رسائی کے لنکس

سلمان تاثیرکےقتل کی مذمت کرتے ہیں:ہیلری کلنٹن


سلمان تاثیرکےقتل کی مذمت کرتے ہیں:ہیلری کلنٹن
سلمان تاثیرکےقتل کی مذمت کرتے ہیں:ہیلری کلنٹن

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں ہیلری کلنٹن نے سلمان تاثیر کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی پر زور مذمت کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں ہیلری کلنٹن نے سلمان تاثیر کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ انہیں سلمان تاثیر سے ملنے کا موقع ملاتھا اور وہ ان کی تعلیم عام کرنے اور رواداری کو فروغ دینے کی کوششوں سے متاثر ہوئی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں حکومت اور عوام کی ملک میں امن اور استحکام لانے کی کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کے وعدوں پر کاربند رہے گا۔

XS
SM
MD
LG