رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کی ای میلز کو ممکنہ قانونی تحقیقات کا سامنا


ہلری کلنٹن
ہلری کلنٹن

ای امیل اکاؤنٹ سے متعلق خبریں آنے کے بعد ہلری کلنٹن نے وزارت خارجہ سے اپنی ای میلز جاری کرنے کا کہا تھا۔

ایک موقر امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دو وفاقی انسپکڑ جنرلز نے محکمہ انصاف سے اس بارے میں فوجداری تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی ہے کہ آیا کہ ہلری کلنٹن نے بطور وزیر خارجہ اپنے نجی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے حساس معلومات سے متعلق مناسب طریقہ کار اختیار کیا تھا یا نہیں۔

نیویارک ٹائمز میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یہ درخواست 29 جون کی اس یاداشت کے بعد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت خارجہ کے انسپکٹر جنرل اور انٹلیجنس کے اداروں کے خیال میں ہلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ میں "سیکڑوں کی تعداد میں ممکنہ طور پر حساس ای میلز تھی"۔

اخبار کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ہلری کلنٹن کی طرف سے ان ای میلز کی ذریعے بھیجی یا وصو ل کی گئی معلومات کو وزارت خارجہ کی طرف سے حساس قرار دیا گیا ہے یا نہیں۔

سابق وزیر خارجہ کی طرف سے اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کے استعمال کے متعلق خبریں مارچ میں منظر عام پر آئیں اور بہت جلد ہی اس (متنازع) معاملے کو ہلیری کلنٹن کے صدارتی امیدوار بننے کی مہم سے جوڑ دیا گیا۔

ہلری کلنٹن کا موقف ہے کہ اس اکاؤنٹ میں کوئی حساس معلومات نہیں تھیں۔

نیویارک ٹائمز نے اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ محکمہ انصاف نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا تحقیقات کی جائیں گی یا نہیں۔

ای امیل اکاؤنٹ سے متعلق خبریں آنے کے بعد ہلری کلنٹن نے وزارت خارجہ سے اپنی ای میلز جاری کرنے کا کہا تھا۔

وزارت خارجہ نے ہلری کلنٹن کی ای میلز کے 55,000 صفحات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر رکھا ہے اور جون کے اوخر تک 3,000 ای میلز جاری کی جا چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG