رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن یورپ کے نو روزہ دورے پر


فائل
فائل

دورے کے پہلے مرحلےمیں، وہ کوپن ہیگن پہنچیں گی جہاں نیدرلینڈ کےحکام سے باہمی ملاقات کریں گی اور ماحول دوست توانائی کی تیکنالوجی سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کریں گی

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نےاپنے نو روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے جس دوران وہ کم از کم سات ملکوں میں جائیں گی، جس میں عالمی صحت سے لےکر ماحول دوست توانائی، انٹرنیٹ کی آزادی سے لے کر انسداد دہشت گردی اور مشرق وسطیٰ پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے پہلے مرحلےمیں وہ کوپن ہیگن پہنچیں گی جہاں وہ نیدرلینڈ کےحکام سے باہمی ملاقاتیں کریں گی اور ماحول دوست توانائی کی تیکنالوجی سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہاں سے وہ پہلی جون کوناروے کے دارالحکومت اوسلو جائیں گی جہاں وہ ناروے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی اور عالمی صحت کے عنوان پر ہونے والی کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گی۔

تین جون کو، ہلری کلنٹن اعلیٰ عہدے داروں سے وسیع تر امور پر بات چیت کے لیےسویڈن کے شہر اسٹاک ہوم پہنچیں گی، جہاں سے وہ چار سے سات جون تک کفکاز کے خطے کے ممالک آرمنیا، جورجیا اور آذربائیجان کا دورہ کریں گی، جہاں وہ علاقائی سلامتی، جمہوریت اور معاشی ترقی پر مذاکرات کریں گی۔

ہلری کلنٹن کے دورے کا اختتام ترکی کے شہر استنبول میں ہوگا جہاں وہ انسداد دہشت گردی پر ہونے والے ایک عالمی فورم کی شریک سربراہ ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG