رسائی کے لنکس

عالمی رہنما اور نجی کمپنیاں عالمی مسائل کے حل کا بیڑا اُٹھائیں : بِل کلنٹن


سابق امریکی صدربِل کلنٹن نےعالمی رہنماؤں اورنجی کمپنیوں پر زوردیا ہے کہ عالمی چیلنجوں کےحل کےلیے نئی اور نپے تلے انداز کی مالی اعانت کا بیڑا اُٹھائیں۔

منگل کو ‘کلنٹن گلوبل اِنی شئیٹو’ کے نیو یارک میں ہونے والے سالانہ اجلاس سےخطاب میں مسٹر کلنٹن نے کہا کہ نجی شعبہ اور حکومتیں دنیا بھر کی معاشی افزائش کو تیز تر کرنےکےسلسلے میں تعاون کر سکتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ہیٹی میں اِس سال کے اوائل میں آنے والےتباہ کُن زلزلے کے متاثرین، اورپاکستان کے سیلاب زدگان کے علاوہ امریکی خلیج کے ساحل پر بڑے پیمانے پر تیل کے رساؤ اور پانچ برس قبل کترینہ کےسمندری طوفان کے متاثرین کی بحالی کے کام کےلیےامدادی منصوبوں کا اعلان کیا۔

مسٹر کلنٹن نے کہا کہ جنوری میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے میں بحالی کے کام کے لیے اُن کے اِنی شئیٹو نے 22کروڑ ڈالر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر کلنٹن نے ‘کلنٹن گلوبل اِنی شئیٹو’ کی سہ روزہ میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سےخطاب کیا۔ اُنھوں نے جس فورم کی بنیاد رکھی ہے وہ حکومتوں، کاروباری اداروں، تدریس کے وابستہ لوگوں اور دیگر شعبوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ عالمی مقاصد کے لیے اپناحصہ ڈالیں۔ اُنھوں نے کہا کہ 2005ء میں قائم ہونے والا یہ ادارہ تقریباً 30کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لانے کا موجب بنا ہے۔

XS
SM
MD
LG