رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی


امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون ناگزیر
امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون ناگزیر

وہ جمعرات کوپیرس پہنچیں گی جہاں ’فرینڈز آف سیریئن پیپل‘ کا تیسرا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جو رکن ممالک کا ایک ’کونٹیکٹ گروپ‘ ہے، جو شام میں تشدد کے حل تلاش کرنے کا خواہاں ہے

امریکی محکمہٴ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ہلری کلنٹن پیرس روانہ ہوگئی ہیں۔ فرانس سے وہ مشرقی ایشیا جائیں گی، جہاں وہ شام اور افغانستان پر منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کریں گی، جس سے قبل وہ مشرقی ایشیائی ملک لاؤس کا تاریخی دورہ کریں گی۔

ہلری کلنٹن جمعرات کو پیرس پہنچیں گی جہاں وہ ’فرینڈز آف سیریئن پیپل‘ کے تیسرے اجلاس میں شریک ہوں گی، جو رکن ممالک کا ایک ’کونٹیکٹ گروپ‘ ہے، جو شام میں تشدد کا حل تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

محکمہٴ خارجہ نے بتایا ہے کہ وہ شامی صدر بشار الاسد پر دباؤ بڑھانے اور تشدد کے خاتمے اور سیاسی تبدیلی کے حوالے سےاپنے ہم منصبوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں گی۔

وہ فرانسیسی راہنماؤں سے دیگر معاملات پر جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس کے ساتھ اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں صلاح و مشورہ بھی کریں گی۔

وہاں سے وزیر خارجہ افغانستان پر ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو جائیں گی جہاں وہ افغان عوام کے ساتھ امریکہ کے دیرپا تعلقات کے عزم کا اعادہ کریں گی۔

بعدازاں، وہ نو جولائی کو منگولیا اور ایک روز بعد ویتنام کا دورہ کریں گی۔ بدھ کے روز وہ لاؤ کے دارالحکومت وینتیان پہنچیں گی۔ اس طرح 57برس میں اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والی وہ پہلی وزیر خارجہ ہوں گی۔
XS
SM
MD
LG