رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: ہلری کلنٹن کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات


امریکی وزیر خارجہ ھلری کلنٹن اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر سابق صدر نیلسن منڈیلا
امریکی وزیر خارجہ ھلری کلنٹن اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر سابق صدر نیلسن منڈیلا

امریکی وزیر خارجہ ھلری کلنٹن ، جنوبی افریقہ کے سابق صدر سابق صدر نیلسن منڈیلا سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں کونو گئیں، جہاں دونوں راہنماؤں نے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن افریقی ممالک کے اپنے دورے کے سلسلے میں اب جنوبی افریقہ میں ہیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی حیثیت میں عالمی شہرت کی شخصیت نیلسن منڈیلا سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ کلنٹن ، سابق صدر سابق صدر منڈیلا سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں کونو گئیں جہاں دونوں راہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی ۔

مسٹر منڈیلا کی عمر 94 سال ہے اور اپنی کمزور صحت کی وجہ سے وہ کم وبیش ہی عوام کے سامنے آتے ہیں۔

ملاقات کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ کلنٹن کے ساتھ ایک مسکراہٹ بھری تصور بنوائی ، لیکن اس موقع پر انہوں نے کوئی بات چیت نہیں کی۔

بعدازاں مز کلنٹن نے مسٹر منڈیلا کی بیگم گریکا مائیکل کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا، جب کہ اس دوران مسٹر منڈیلا دوسرے کمرے میں اپنے معالجین کے ساتھ مصروف رہے۔

اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن ، امریکہ اور جنوبی افریقہ کے عہدے داروں اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے جوہانسبرگ چلی گئیں ۔

امریکی وزیر خارجہ افریقی ممالک کے اپنے اس 11 روزہ دورے میں امریکی سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کی کوشش کررہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG