رسائی کے لنکس

مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات کے لیے عربوں کی حمایت پر امریکہ کا اظہارِ مسرّت


مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات کے لیے عربوں کی حمایت پر امریکہ کا اظہارِ مسرّت
مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات کے لیے عربوں کی حمایت پر امریکہ کا اظہارِ مسرّت

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اس بات پر ”بہت خوش“ ہے کہ عرب ملک اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات کی حمایت کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کو اُمید ہے کہ یہ مذاکرات جلد ہی شروع ہوں گے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے دوران، مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے ایلچی جارج مچل دونوں فریقوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے وسیلے کے فرائض انجام دیں گے۔

عرب لیگ کے رکن ملکوں نے بدھ کے روز بالواسطہ مذاکرات کے اہتمام کی امریکی تجویز کو منظور کر لیا۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک اجلاس میں چار ماہ تک ان مذاکرات کی حمایت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

عرب ملکوں نے اصرار کے ساتھ کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اُس علاقے میں یہودیوں کو آباد کرنے کی سرگرمیوں کو منجمد نہیں کرے گا، جسے فلسطینی اپنا مستقبل کا ملک کہتے ہیں، اُس وقت تک اُس کے ساتھ کوئى براہِ راست مذاکرات نہیں ہوں گے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ عرب لیگ کے فیصلے پر عمل کریں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG