رسائی کے لنکس

مسلمان خواتین کےفائدےکےلیےاقدامات کا اعلان


اِن اقدامات میں ٹیکنالوجی کی تربیت، نجی شعبوں میں شراکت، مالی امداد اور کاروباری تنظیمِ کار کےبارے میں ایک ایسی سربراہی کانفرنس کا منصوبہ شامل ہے جو بیشتر عورتوں کے لیے ہوگا

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نےعورتوں، خصوصاً مسلم اکثریت کےملکوں کی عورتوں، کے فائدے کے لیے نئےامریکی اقدامات کاخاکہ پیش کیاہے۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے بدھ کے روز کہا کہ اِن اقدامات میں ٹیکنالوجی کی تربیت، سرکاری اورنجی شعبوں میں شراکت، مالی امداد اور کاروباری تنظیمِ کار کےبارے میں ایک ایسی سربراہی کانفرنس کا منصوبہ شامل ہے جو بیشتر عورتوں کے لیے ہوگا۔

ایک پروگرام کے تحت مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی میں عورتوں کو رہنمائی اور ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے اِن اقدامات کا اعلان اُن خواتین کے اجتماع میں کیا جِنھوں نے کاروباری تنظیمِ کار کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ یہ کانفرنس منگل کے روز واشنگٹن میں ختم ہوگئی تھی۔

اُن کا سب سے اہم اعلان، پانچ لاکھ ڈالرکی مالیت کےدوایسےانعام ہیں جواُن دودرخواست گزاروں کو دیے جائیں گے جو عورتوں اور لڑکیوں کو سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی طور پر طاتقور بنانے کے لیے مسائل کے منفرد حل پیش کریں گے۔

اِن انعامات کے لیے رقم امریکہ میں قائم راک فیلر فاؤنڈیشن فراہم کرے گی جو دنیا بھر میں معاشرتی، اقتصادی اور صحت اور ماحول سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG