رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کی نیتن یاہو سے ملاقات متوقع


امریکی، اسرائیلی اور فلسطینی رہنماء (فائل فوٹو)
امریکی، اسرائیلی اور فلسطینی رہنماء (فائل فوٹو)

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے آئندہ ہفتے دورہ واشنگٹن میں اُن سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اُنھوں نے یہ بیان جمعرات کو نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیا جہاں وہ اپنے ایشیا پیسیفک ممالک کے دورے کے سلسلے میں موجود ہیں۔

ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں پیش رفت کے لیے راہ تلاش کرنے میں پیش پیش ہیں اور اُن کے مطابق طرفین بلآخر کامیاب ہو جائیں گے۔

فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں کے درمیان براہ راست بات چیت کا سلسلہ متنازع یہودی بستیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے منقطع ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG