رسائی کے لنکس

امریکہ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے


امریکہ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے
امریکہ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے

دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع ہونا، میری نظر میں، ایک حوصلہ افزا بات ہے۔ ہم دونوں ملکوں کو اعتماد سازی اور تعاون کی ترغیب دیتے ہیں: ہلری کلنٹن

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نےجمعرات کے دِن امریکی کانگریس کو اوبامہ انتظامیہ کی افغان پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے، منتخب ارکان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے، جس کے دوران بارہا پاکستان کا نام لیا گیا۔

ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات بہتر ہوں۔ اِس سلسلے میں اُنھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقاتیں ’حوصلہ افزا‘ رہی ہیں۔

کرکٹ سفارت کاری کا ذ کر کرتے ہوئے، اُنھوں نے اِسے ’خوش آئند‘ قرار دیا، جِس دوران بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اُنھوں نے کہا کہ،’دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع ہونا، میری نظر میں، ایک حوصلہ افزا بات ہے۔ ہم دونوں ملکوں کو اعتماد سازی اور تعاون کی ترغیب دیتے ہیں۔‘

اِس موقعے پر جب کانگریس کے ایک رکن، جِم ویب نے کہا کہ حالیہ دِنوں میں پاکستان نے چین سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، جس پر امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چین زیادہ سودمند کردار ادا کرے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG