رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کا دورہ پولینڈ


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن ہفتے کے روز پولینڈ پہنچی ہیں جہاں وہ دوطرفہ دفاعی میزائل کے ایک معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ امریکی وزیر خارجہ کی اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات بھی طے ہے جب کہ وہ جمہوریت کے فروغ کے لیے ایک کانفرنس میں خطاب بھی کریں گی۔

اپریل کے مہینے میں روس میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے پولینڈ کے سابق صدر لیخک کازنسکی سمیت ملک کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھی ہلری کلنٹن شرکت کریں گی۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن پانچ ملکی دورے پر ہیں اور یوکرین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ پولینڈ پہنچی ہیں جس کے بعد وہ دیگر تین ممالک آزربائیجان ، آرمینا اور جارجیا جائیں گی۔

یوکرین کے دورے کے موقع پر ہلری کلنٹن نے جمہوریت کی طرف پیش رفت اور نیٹو کی بین الاقوامی امن کی کوششوں میں یوکرین کی شرکت کوسراہا تھا۔

XS
SM
MD
LG