رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کا جنوبی افریقہ کادورہ، اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ سب صحارہ افریقہ کے 11 روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے میں ان کی زیادہ تر توجہ سیکیورٹی اور براعظم میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر مرکوز ہے

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے جنوبی افریقہ میں اعلیٰ سطحی مذاکرات میں امریکہ اور جنوبی افریقہ کے درمیان زیادہ گہرے رشتے قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ کلنٹن نے منگل کو دونوں ملکوں کے درمیان دارلحکومت پریٹوریا میں دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات میں کہا کہ عالمی سطح پر جنوبی افریقہ کا اثر ورسوخ بڑھ رہاہے۔

مذاکرات زیادہ تر معاشی تعاون، ایچ آئی وی ایڈز اور مختلف ممالک کے درمیان موجود تنازعات بشمول شام اور جمہوریہ کانگو پر مرکوز رہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کیا کہ کچھ مسائل پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

ایک سینیئر امریکی عہدے دار نے بتایا کہ مزکلنٹن نے باغیوں کے خلاف ہلاکت خیز پکڑ دھکڑ روکنے کے لیے جنوبی افریقہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی حکومت کے خلاف اقدامات کی حمایت کرنے پر زور دیا ہے۔

جنوبی افریقہ اقوام متحدہ میں شام کے خلاف اقدامات کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور روس اور چین ان قراردادوں کو مؤثر طورپر روکنے میں کامیاب رہے ۔

امریکی وزیر خارجہ سب صحارہ افریقہ کے 11 روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے میں ان کی زیادہ تر توجہ سیکیورٹی اور براعظم میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر مرکوز ہے۔

جنوبی افریقہ ، براعظم افریقہ کی سب سے بڑی اقتصادی قوت ہے اور امریکی مصنوعات کے لیےایک بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG