رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ فٹ بال: کولمبیا اور یونان کی فتح


'ناک آؤٹ' مرحلے میں کولمبیا کا مقابلہ یوراگوئے سے ہوگا جب کہ یونان کی ٹیم کوسٹاریکا کے مدِ مقابل ائے گی۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں منگل کو کھیلے جانے والے 'گروپ – سی' کے میچز میں کولمبیا نے جاپان اور یونان نے آئیوری کوسٹ کو ہرا کر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یونان پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

منگل کو ہونے والے میچ میں یونان نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ یونان کی جانب سے آندرے سامارس نے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جسے آئیوری کوسٹ کے ولفرائیڈ بونی نے 74 ویں منٹ میں برابر کردیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں جارجس سامارس نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی ممکن بنادی۔ اگر یہ مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوجاتا تو یونان کی جگہ آئیوری کوسٹ کی ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچ جاتی۔

منگل کو کھیلے جانے والے 'گروپ – سی' دوسرے میچ میں کولمبیا نے جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

کولمبیا کی ٹیم پہلے ہی اپنے ابتدائی دو گروپ میچز جیت کر 'ٹاپ 16' مرحلے میں اپنی جگہ بنا چکی تھی اور 1990ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچی ہے۔

آج کے میچ میں فتح کے بعد کولمبیا 'گروپ – سی' میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے جب کہ یونان چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

'ناک آؤٹ' مرحلے میں کولمبیا کا مقابلہ یوراگوئے سے ہوگا جب کہ یونان کی ٹیم کوسٹاریکا کے مدِ مقابل ہوگی۔
XS
SM
MD
LG