رسائی کے لنکس

سی این جی ہڑتال ختم


سی این جی ہڑتال ختم
سی این جی ہڑتال ختم

سی این جی مالکان کی تنظیم کے مطالبات تھے کہ حکومت گیس کی قیمتیں نہ بڑھائے اور لوڈشیڈنگ ختم کی جائے

کل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں بدھ سے جاری ملک گیر ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔تنظیم کے مطالبات تھے کہ حکومت گیس کی قیمتیں نہ بڑھائے اور لوڈشیڈنگ ختم ہو۔

ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث الدین پراچہ نے بتایا ہے کہ اُن کی تنظیم نے جمعے کو وفاقی وزیرِ پٹرولیم نوید قمر کے ساتھ مذاکرات کے بعد اِس ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تین ہزار قریب سی این جی فِلنگ اسٹیشن ہیں جِن میں سے 80 فی صد پنجاب اور سرحد میں واقع ہیں جب کہ پورے ملک میں 30لاکھ کے قریب مختلف گاڑیاں سی این جی پر چلتی ہیں۔ ہڑتال کے باعث بدھ کے دِن عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ، کیوں کہ رکشا اور ٹیکسی ڈرائیور منھ مانگے کرائے وصول کر رہے تھے جب کہ نجی گاڑیوں کے مالکان پٹرول پر گاڑیاں چلانے پر مجبور تھے۔

XS
SM
MD
LG