رسائی کے لنکس

امریکہ اور چین کے درمیان انسانی حقوق سے متعلق مذاکرات بحال


امریکہ اور چین کے درمیان انسانی حقوق سے متعلق مذاکرات بحال
امریکہ اور چین کے درمیان انسانی حقوق سے متعلق مذاکرات بحال

امریکہ اور چین کے سفارت کار دو سال کے تعطل کے بعد انسانی حقوق کے معاملات پر گفتگو دوبارہ شروع کرنے کے لیے جمعرات کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کریں گے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ان دو روزہ مذاکرات کے دوران مذہب ا ور انٹر نیٹ کی آزادی جیسے موضوعات پر گفتگو ہو گی ۔

یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ امریکہ ان مذاکرات میں قلمکار اور سر گرم کارکن لیو زیاباؤ سمیت ، جیل میں موجود سیاسی منحریفین کے انفرادی معاملات سامنے لائے گا ۔ زیاباؤ بغاوت کے الزامات میں 11 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مسٹر کراؤلی نے کہا ہے کہ امریکہ اس موقع پر چین کو یہ سمجھانے کی کوشش کرے گا کہ وہ معاملات واشنگٹن کے لیے اہم کیوں ہیں ۔

مذاکرات کے آخر ی مرحلے سے ، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں متعدد معاملات کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان میں امریکہ اور خود اختیار جزیرے تائیوان کے درمیان چھ اعشاریہ چار ارب ڈالر کا اسلحے کا ایک معاہدہ اور صدر اوباما کی جلاوطن تبتی راہنما دلائی لامہ سے ملاقات شامل ہے ۔

XS
SM
MD
LG