رسائی کے لنکس

روس میں کوئلے کی کان میں دھماکے، 12 ہلاک


روسی حکام کا کہنا ہے کہ سائبیریا میں کوئلے کی ایک کان میں ہونے والے دو دھماکوں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکن اس کان میں، جہاں 80 سے زائد پھنسے ہوئے لوگوں ہوا کے گذر کو ممکن بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

روسی وزیر اعظم ولادمیر پیوتن نے اتوار کے روز کہا کہ جب تک ہوا کا گذر نہ شروع ہو، اس وقت تک مزید امدادی کارکن، کان میں نہیں بھیجے جا سکتے

واقعہ کیمے رووا کے علاقے میں اتوار کی صبح پیش آیا اوردونوں دھماکوں کے درمیان چار گھنٹوں کا وقفہ تھا۔ تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں حکام نے فوری طور پر کچھ نہیں بتایا ہے۔ حادثے میں 41 افراد زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقے کے میئر کاکہنا ہے کہ کان کے اندر دھواں اور گیس بھر جانے سے امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔

روس اور دوسری سابق سویت ریاستوں میں کانوں میں دھماکے اور صنعتی شعبے میں حادثے ایک عام بات
ہے کیونکہ کئی سالوں سے ان کے ڈھانچے عدم توجہ کا شکار ہیں جب کہ مزدوروں کی حفاظت کے لیے وضع کردہ قوانین پر عملدرآمد پر بھی مناسب توجہ نہیں دی جارہی۔

XS
SM
MD
LG