رسائی کے لنکس

سرد جنگ کے موضوع پر چند اہم فلمیں


سرد جنگ کے موضوع پر چند اہم فلمیں
سرد جنگ کے موضوع پر چند اہم فلمیں

1946ءمیں برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے امریکہ میں ایک تقریر کے دوران یورپ میں مشرق اور مغرب کے درمیان موجود فرق کو آئرن کرٹن یعنی لوہے کی ایک دیوار سے تشبیہ دی تھی۔ ان کی تقریر نے اس سرد جنگ کے آغاز کا اشارہ دیا تھا جس کا اختتام 1991ءمیں سویت یونین کے خاتمے سے ہوا۔ اس دوران بننے والی کئی امریکی فلمو ں میں امریکہ اور سویت یونین کے تعلقات کو بھی موضوع بنایا گیا تھا۔ جس میں ڈیوڈ لین کی فلم ڈاکٹر زیواگو بھی شامل ہے۔

اگرچہ فلم یوری زیواگو اور ایک کیمونسٹ لیڈر کی بیوی لارا کے درمیان محبت کی کہانی ہے ، لیکن اس میں روس میں اشتراکی نظام پر بھی بات کی گئی ہے۔

پیٹر رولبرگ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں فلم سٹیڈیز کے پروفیسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ لین نے اس فلم میں روسیوں کو سرد جنگ کے موضوع پر بننے والی دوسری فلموں کے مقابلے میں نہایت مختلف دکھایا ہے۔

فلم میں ریمنڈ شا نامی ایک سپاہی کو دکھایا گیا ہے جسے کیمونسٹ امریکی صدر کے قتل پر اکساتے ہیں۔ پروفیسر پیٹر کا کہنا ہے کہ فلم نے امریکیوں کے لیے ایک انتباہ کا کام کیا۔

سٹینلے کبرک کی فلم ڈاکٹر سٹرینج لو کیوبا کے میزائل کرائسس کے دو سال بعد 1964ء میں منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں امریکی فضائیہ کا ایک مخبوط الحواس جنرل سوویت یونین پر نیوکلیئر حملے کا حکم دیتا ہے۔ اس مزاحیہ سیاسی فلم میں امریکہ پر ایک جوہری حملے کا خطرہ بھی منڈلاتا دکھایا گیا ہے۔

1966ء میں فلم رشین آر کمنگ ، رشین آر کمنگ میں سوویت یونین کے طرف سے پائے جانے والے خطرات پر طنز کیا گیا تھا۔جبکہ جیمز بانڈ کی فلم ہر میجیسٹیز سپائی 007 ، میں جاسوسی کے طریقوں کو ہالی وڈ کا تڑکا لگا کر پیش کیا گیا تھا۔

اور 1970ء میں بننے والی فلموں میں مصالحتی حکمت عملی اور امریکہ اور روس کے تعلقات میں استواری دکھائی گئ تھی۔ اس زمانے میں بننے والی ایک فلم دی بلیو برڈ تھی جسے ایک امریکی اور ایک روسی پرودکشن کمپنی نے مل بنایا تھا۔ اس فلم میں معروف اداکارہ الیزبتھ ٹیلر نے بھی کام کیا تھا۔

لیکن پھر 1979ءمیں روس کے افغانستان پر حملے اور رونالڈ ریگن کا امریکی صدر بننے کے بعد مصالحت پر مبنی اس دور کاخاتمہ ہوگیا اور سوویت یونین کے خلاف بننے والی فلموں کی واپسی بھی۔

فلم راکی 6 میں امریکہ اور روس کی دشمنی کو نہایت واضاحت کے ساتھ دکھایا گیا ۔ اس فلم میں اداکار سلویسٹر سٹالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

1980ء کی دہائی میں بننے والی فلموں میں بھی روسی اتداد کو مختلف فلموں میں موضوع بنایا گیا ۔ فلم ماسکو آن ہڈسن میں ایک روسی موسیقار کی کہانی بیان کی گئی ہے جو نیو یارک آتا ہے اور سرمایہ دارانہ نظام کا حصہ بن جاتا ہے۔

سوویت یونین کے بدلتے حالات کو 1990ءکی ایکشن سے بھرپور فلم دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر میں دکھایا گیا جس میں سوویت یونین کے زوال کو موضوع بنایا گیا۔

رابرٹ الٹمن کی فلم ریڈی ٹو ویر‘ نے روس کے ٹوٹنے کے بعد کے جدید ماسکو کو دکھایا گیا ہے جہاں لوگ دنیا بھر کے سامنے ہیں۔

XS
SM
MD
LG