رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک، کالجوں کا بائیکاٹ کا اعلان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پروفیسر سبط جعفر کالج میں پڑھانے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اُن پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیر کو کالج کے پروفیسر سبط جعفر کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پروفیسر سبط جعفر اپنے کالج میں پڑھانے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اُن پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔


سندھ پروفیسر اور لیکچرار ایسو سی ایشن نے پروفیسر سبط جعفر کے قتل کے خلاف کالجز کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور منگل کو سندھ بھر کے تمام کالج بند رکھے جائیں گے۔

جبکہ پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل پر اہل تشعیہ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پروفیسر سبط جعفر کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے ڈگری کالج میں پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ادیب،شاعر اور مرثیہ گو بھی تھے۔ انھوں نے کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔
XS
SM
MD
LG