رسائی کے لنکس

کولمبیا: بس میں آتشزدگی سے 31 بچے ہلاک


عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو پیش آیا جب ایک چرچ کی تقریب میں شرکت کے بعد بچے بس میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

کولمبیا میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے عہدیداروں کے مطابق ایک بس میں آتشزدگی سے اُس میں سوار 31 بچے جل کر ہلاک ہو گئے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو پیش آیا جب ایک چرچ کی تقریب میں شرکت کے بعد بچے بس میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

بس میں آگ بھڑکنے کے بعد اُس نے فوراً ہی پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کم از کم 20 دیگر بچے بھی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کا علاج جاری ہے۔

کولمبیا کے صدر نے بھی فوری طور پر اُس شہر میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور اپنے گاڑی کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کے لیے ’فیول ٹینک‘ سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آگ بھڑک اُٹھی۔
XS
SM
MD
LG