رسائی کے لنکس

کولمبیا: موت کی نیند سلانے کا قانونی حق


ڈاکٹر کونتانا

ڈاکٹر کونتانا

ڈاکٹر کونتانا کو کولمبیا میں 'ڈاکٹر ڈیتھ' کے نام سے جانا جاتا ہے اور انہوں نے حال ہی میں جنوبی بوگوٹا میں ایک دو منزلہ مکان میں اپنے 234 ویں مریض جو ایک خاتون تھی، کی زندگی کو ختم کیا۔

کولمبیا میں حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد پہلی بار ایک شخص کو لاعلاج مرض سے نجات کے لیے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

اس شخص کا نام اوڈییو گونزالیز بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ پانچ سال سے منہ کے سرطان کی بیماری میں مبتلا تھا اور اس نے مغربی شہر پیریریا میں ایک اسپتال میں انتقال کیا۔ ان کی موت عین اس حکم نامے کے مطابق تھی جو اس سال اپریل میں جاری کیا گیا تھا جس کے تحت شفا خانے یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں جب جان لیوا بیماری میں مبتلا شخص اس کی درخواست کرے گا۔

اس سے قبل یہ عمل خفیہ طور پر ادا کیا جاتا تھا جیسا کے ڈاکٹر گوستاؤ کونتانا کیا کرتے ہیں۔ انہیں کولمبیا میں 'ڈاکٹر ڈیتھ' کے نام سے جانا جاتا ہے اور انہوں نے حال ہی میں جنوبی بوگوٹا میں ایک دو منزلہ مکان میں اپنے 234 ویں مریض جو ایک خاتون تھی، کی زندگی کو ختم کیا۔

وہ اپنے بیگ میں بے ہوش کرنے والی دوا، پٹھوں کے لیے سکون آور دوا، ایک سرنج اور ایک ربر کا بینڈ رکھتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے کونتانا اور ان جیسے چند ایک اور ڈاکٹرز یہ عمل کر رہے ہیں جسے وہ ترس کی موت قرار د یتے ہیں اور وہ یہ کام نیم خفیہ طریقے سے اور استغاثہ کی کارروائی کے خطرے اور دوسرے ڈاکٹروں اور چرچ کے عہدیداروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر مسترد کیے جانے کے باوجود ادا کرتے ہیں۔

17 سال قبل ایک آئینی فیصلے کے بعد کولمبیا لاطینی امریکہ کا پہلا اور واحد ملک بنا جہاں لاعلاج مرض میں مبتلا شخص کو نجات کے لیے پرسکون موت کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ دنیا کے چند ایک اور ممالک ہیں جہاں یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس فیصلے کی بنیاد ایک آئینی شق کی تشریح ہے جس کے مطابق کولمبیا کے شہریوں کو جینے کا حق اور شاید باوقار موت کا بھی حق حاصل ہے۔

تاہم کانگرس کی طرف سے اس عمل کے طریقہ کار کے لیے کوئی قانون سازی نہ کی گئی اور اس معاملے کو معلق چھوڑ دیا۔ اپریل میں وزارت صحت نے اس میں مداخلت کرتے ہوئے انشورنس اور اسپتالوں کے لیے رہنما اصول وضع کیے۔

مذہبی گروپوں اور کئی ڈاکٹر نے ان نئے قواعد و ضوابط پرناراضی کا اظہار کیا ہے جن میں تمام اسپتالوں سے ایک طبی کمیٹی قائم کرنے کا کہا گیا ہے جو لاعلاج مرض کی تکلیف سے نجات کے لیے مریضوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔

مقامی کیتھولک رہنماؤں نے چرچ کے تحت چلنے والے درجنوں اسپتالوں کو یہ کہہ کر بند کرنے کا انتباہ جاری کیا کہ اگر انہیں بھی ان کے بقول یہ قتل کرنے کا کہا گیا جبکہ کولمبیا کے قدامت پسند انسپکٹر جنرل نے نئے قواعد کی درخواست کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG