رسائی کے لنکس

فالج سے بچاؤ کے لیے خوش رنگ پھل اور سبزیاں کھائیے


ایک معروف سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ ’اے ایل ایس‘ کے مرض سے بچاؤ کے لیے خوش رنگ سبزیوں اور پھلوں کو خوراک میں شامل کرنے سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

Amyotrophic lateral sclerosis جسے ALS بھی کہا جاتا ہے اعصاب اور عضلات سے متعلق ایک ایسا جان لیوا مرض ہے جس کا ابھی تک کوئی طریقہ ِ علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے۔ اس مرض میں مریض پر فالج کا حملہ ہوتا ہے اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے۔

البتہ، ایک معروف سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ ’اے ایل ایس‘ کے مرض سے بچاؤ کے لیے خوش رنگ سبزیاں اور پھلوں کو خوراک میں شامل کرنے سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

میڈیکل سائنس کے مطابق انسانی جسم کو مفلوج کرنے والا یہ مرض انسان پر اس وقت حملہ آور ہوتا ہے جب دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے عصبی خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ انسانی جسم میں موجود آکسیجن کے تباہ کن ذرات جنہیں free radicals کہا جاتا ہے، جسم میں خلیوں کی درستگی اور مرمت کے نظام پر حاوی ہو جاتے ہیں اور عصبی خلیوں کو ناقابل ِ تلافی نقصان پہنچاتے ہیں۔ اور نتیجتا انسانی جسم آہستہ آہستہ مفلوج ہوتا چلا جاتا ہے۔

البرٹو اشیرو، ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سکول آف پبلک ہیلتھ میں غذائیت کے پروفیسر ہیں اور کہتے ہیں کہ، ’’ خوش رنگ پھل اور سبزیاں جیسا کہ لال مرچیں، گاجر اور بند گوبھی وغیرہ ’اے ایل ایس‘ کو کم کرنے یا ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔‘‘

لال، نارنجی اور سبز رنگ کی سبزیوں اور پھلوں میں carotinoids جیسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں آکسیجن کے تباہ کن ذرات کی توڑ پھوڑ کے عمل کی مرمت کرتے ہیں۔

البرٹو اشیرو اور ان کے ساتھیوں نے دس لاکھ افراد پر مشتمل پانچ بڑے ٹکڑوں میں کی گئی تحقیق کے نتائج کا جائزہ لیا۔ اس تحقیق میں انسان میں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ صحت میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں یہ نوٹ کیا گیا کہ تقریبا ایک ہزار افراد ’اے ایل ایس‘ کا شکار ہوئے۔

البرٹو اشیرو کہتے ہیں، ’’ہم نے یہ دیکھا کہ جن لوگوں نے carotenoid یعنی حیاتی کیمیاؤں پر مشتمل خوراک لی ان میں جسمانی معذوری کے مرض ALS میں مبتلا ہونے اور موت کے منہ میں جانے کے اثرات دوسروں کی نسبت 25% تک کم تھے۔‘‘

اس تحقیق سے یہ بھی اخذ کیا گیا کہ تحقیق میں شامل وہ افراد جنہوں نے اپنی خوراک میں خوش رنگ سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کیے ان میں ورزش کرنے اور وٹامن سی اور ای پر مشتمل خوراک کھانے کا رجحان دوسروں کی نسبت زیادہ تھا۔ گو کہ اس بارے میں مزید مطالعے سے یہ سامنے آیا کہ وٹامنز انسانی جسم میں ALS کے خلاف کوئی مدافعت پیدا نہیں کرتے۔
XS
SM
MD
LG