رسائی کے لنکس

کمبوڈیا: ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

حکام کے مطابق کمبوڈیا کے مرکزی شہر پنوم پن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا اور عہدیداروں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گرا۔

کمبوڈیا میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق کمبوڈیا کے مرکزی شہر پنوم پن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا اور عہدیداروں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گرا۔

کمبوڈیا کے فوجی حکام کے مطابق ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم حقائق جاننے کے لیے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

XS
SM
MD
LG