رسائی کے لنکس

مزاحیہ اداکار سکندر صنم انتقال کرگئے


اُنھوں نے کئی بھارتی فلموں کی پیروڈی فلمیں بھی بنائیں جن میں’تیرے نام ‘، ’گجنی‘ اور ’باڈی گارڈ‘ شامل ہیں

پاکستان اسٹیج اور ٹی وی کے مزاحیہ فنکار سکندر صنم انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان دنوں وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔اُن کی حالت کئی روز سے تشویشناک تھی۔

سکندر کو عمر شریف کے اسٹیج ڈراموں سے شہرت زیادہ ملی۔ اسٹیج کے ساتھ ساتھ وہ ٹی وی کے لئے بھی درجنوں مزاحیہ سیریلز اور سیریز کرچکے تھے۔ اپنے فنی کیرئیر کے دوران انہیں کئی ممالک میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ وہ بھارت بھی گئے اور وہاں کی ٹی وی پروگراموں کے لئے بھی انہوں نے بہت کام کیا۔

وہ اولڈ سٹی ایریا کراچی کے رہائشی تھے تاہم انہیں کورنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

سکندر صنم نے کئی بھارتی فلموں کی پیروڈی فلمیں بھی بنائیں جن میں’تیرے نام ‘، ’گجنی‘ اور ’باڈی گارڈ‘ شامل ہیں۔ ان فلموں کو پاکستان کے کئی ٹی وی چینلز سے پیش کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG